نصیر الدین شاہ کا پہلی شادی میں ناکامی پر اپنی غلطیوں کا اعتراف
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ جذباتی ناپختگی اور ازدواجی ذمہ داریوں سے غفلت میری پہلی شادی کی ناکامی کی بڑی وجہ تھی۔
۔76 سالہ اداکار نے اپنی آٹو بائیوگرافی میں پہلی اہلیہ پروین مراد کے ساتھ تعلقات اور بیٹی کی پیدائش کے بعد پیش آنے والے حالات پر لکھا کہ پروین مراد کی حمل کے دوران بدلتی جسمانی اور جذباتی کیفیت کو سمجھنے سے قاصر رہا، جبکہ مجھے یہ بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس مرحلے پر بطور شوہر میری کیا ذمہ داریاں تھیں ، اسی وجہ سے ہمارے درمیان شدید جھگڑے ہوئے ۔ میں شادی اور والد بننے کی ذمہ داریوں کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھا، جس کے باعث میں نے اپنی نومولود بیٹی کو بھی نظر انداز کیا۔ مجھے محسوس ہونے لگا تھا کہ یہ بچی میرے اور اس عورت کے درمیان آ گئی ہے جس نے مجھے سب سے زیادہ محبت دی تھی، جب بیٹی پیدا ہوئی تو میں نے جس طرح اسے نظر انداز کیا، آج بھی کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اس پر شرمندگی محسوس کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ اور پروین مراد کی شادی 1969ء میں ہوئی تھی، تاہم دونوں نے 1982ء میں علیحدگی اختیار کر لی۔بعد ازاں نصیر الدین شاہ نے 1982ء میں اداکارہ رتنا پاٹھک سے شادی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments