لدھیوالہ :جوا کھیلتے 10روپے کا جھگڑا ،ساتھی کو قتل کر دیا
دوستوں نے بلال کو گلا دبا کر مار ا ،پو لیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )ٹھکرکے میں تاش پر جوا کھیلتے ہوئے 10روپے کا جھگڑا، دوستوں نے گلا دبا کر ساتھی کو مار ڈالا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ٹھکرکے کا رہائشی بلال اوڈھ دوستوں کے ساتھ تاش پر جوا کھیل رہا تھا کہ 10روپے کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا جس پر اسکے دوستوں نے بلال کا گلا دبا کر مار ڈالا اور فرار ہو گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ سب انسپکٹر افضل گجر نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments