مریم نواز کا سڑک بننے کے بعد کھدائی یا توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم

 مریم نواز کا سڑک بننے کے بعد کھدائی یا توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم

روڈز پر مین ہول کا لیول سڑک کے برابر رکھنے ، ہرنئی روڈز کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے کی ہدایت مختلف شہروں میں ترقیاتی سکیموں کی بھی منظوری، گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کیلئے مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر

لاہور(نیوزایجنسیاں ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ ہر ڈویژن کے اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا۔لاہور،ملتان، بہاولپور، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد کے او ایس آر پراجیکٹس پیش، وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔ دورویہ روڈز تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کیٹ آئی،کرب سٹون، لین مارکنگ،روڈ سائیڈ ڈرینج پراجیکٹ میں شامل ہے ۔نکاسی آب، سمال سٹیڈیم، سپورٹس ایرینا، بیوٹیفکیشن، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن کے پراجیکٹ شامل ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس لیا اور روڈز پر مین ہول کا لیول سڑک کے برابر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز بلااجازت وصولی سے روک دیااور صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہرنئی روڈز کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے ، روڈسائیڈ سائینج اور لین مارکنگ یقینی بنانے کا حکم دیا اور ہر منصوبے کی الگ الگ ٹائم لائن طلب کر لی۔ اجلاس میں لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی، ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کیوئنز روڈ، بینک روڈ شامل کیاگیا۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ لکشمی چوک کی بیوٹیفکیشن، میٹرو ٹریک اور پلرز پر آرٹ ورک ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک کی بیوٹیفکیشن، صفائی، شجرکاری اور میورل پینٹنگ کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پراجیکٹس کو مکمل طور پر ڈسٹ فری کرنے کا حکم دیا ہے ۔لاہور کی مضافاتی دیہی روڈز کی تعمیرو توسیع کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ضلع قصور میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع،سولر سٹریٹ لائٹس اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ضلع شیخوپور میں سیوریج اینڈ پمپنگ سٹیشن،روڈز کی تعمیر و توسیع کے پانچ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے ۔ملتان ڈویژن میں 42 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ملتان میں دورویہ سڑکوں، لین مارکنگ، ڈرینج کی منظوری، مضافاتی علاقوں میں سیوریج، ڈرینج پراجیکٹس بھی مکمل کی جائیں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال، کبیر والا، میاں چنوں، جہانیاں، تلمبہ میں مختلف پراجیکٹس کی منظوری دی ہے ۔ضلع وہاڑی میں روڈز، ڈسپوزل سٹیشن سولرائزیشن سمیت چھ سکیموں کی منظوری دی گئی۔لودھراں میں چلڈرن پارک، سٹریٹ لائٹس، روڈز کی تعمیرو توسیع، بیوٹیفکیشن سمیت 6 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔بہاولپور12، رحیم یار خان 3، بہاولنگر8 اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ضلع ساہیوال کی 13، اوکاڑ ہ 4، پاکپتن کی 14 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

سڑکوں کی بیوٹیفکیشن، تعمیر و توسیع، سولرسٹریٹ لائٹس، سپورٹس ایرنا اور دیگر شامل ہے ۔فیصل آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 13 منصوبے ، ضلع چنیوٹ کے 6پراجیکٹ،جھنگ میں 18 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاپنگ ایرینا اور فوڈ سٹریٹ بنے گی، کمالیہ میں سپورٹس سٹیڈیم اور بیڈ منٹن سٹیڈیم بنایا جائے گا۔ضلع راولپنڈی کے 13،اٹک کے 6، مری کے 4، جہلم اور چکوال کے 7,7 پراجیکٹ منظوری دی گئی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ یلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقررکرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 5ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن کا ریکارڈقائم کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن ہر صورت پوری کرنے کا حکم دیا۔گوجرانوالہ یلو لائن اورفیصل آباد ماس ٹرانزٹ پر پیشرفت کا ڈرون فوٹیج سے معائنہ کیااور 3شفٹوں میں کام کروانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کودرپیش مشکلات کا اندازہ ہے ،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ضروری ہے ۔ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی ٹائم لائن کو کسی صورت آگے نہیں جانا چاہیے ۔ جلد از جلد کام مکمل کیا جائے ۔شہریوں کو مزید تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...