کاہنہ :لوڈررکشہ کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
حادثہ پرانا کاہنہ میں پیش آیا، 27 سالہ اسامہ موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں لوڈررکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق پرانا کاہنہ میں تیز رفتار لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل کا آپس میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 27 سالہ اسامہ بن احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments