کوکو گف دوسری مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹائٹل کی فاتح

کوکو گف دوسری مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹائٹل کی فاتح

فائنل میچ میں ہم وطن امریکی پلیئر جیسیکا پیگولا کو 2-0سیٹس سے شکست دی

اوہائیو (سپورٹس ڈیسک )امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکو گف نے دوسری مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 22 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اپنی ہی ہم وطن ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو2-0سیٹس سے شکست دے کر سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جیسیکا پیگولا نے دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک کو جبکہ کوکو گف نے سارہ بیجلک کو شکست دے کر 56 سال میں پہلی بار دو امریکی خواتین کے درمیان سنسناٹی اوپن کا فائنل سجایا تھا۔ اس سے قبل آخری بار 1970 میں روزی کیسالز اور نینسی رچی کے درمیان فائنل کھیلا گیا تھا۔ جیسیکا پیگولا اس سے قبل 2024 میں بھی اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں جہاں انہیں ارینا سبالینکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کا ریکارڈ 5-5 سے برابر ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...