پی ایس اواورکے پی سی میں اسٹریٹجک شراکت داری کے 50سال مکمل
کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)اور کویت پٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی)کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے 50 سال مکمل ہوگئے ۔
اس شراکت داری کے تحت گزشتہ پانچ دہائیوں سے پاکستان کو گیس آئل اور جیٹ فیول کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے ۔ ترجمان پی ایس او نے کہا کہ کویت پٹرولیم کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ شیخ خالد احمد الصباح اور کے پی سی کی پوری قیادت کے وژن، خلوص اور شراکت داری کیلئے مستقل عزم پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد احمد چیمہ کی قیادت، وژن اور عزم کو بھی سراہا۔پی ایس او شیخ خالد احمد الصباح اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے وفد کی پاکستان میں خوش آمدید کہنے اور میزبانی کے منتظر ہیں جہاں دونوں ادارے شراکت داری کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے اور آئندہ 50 سال کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments