چین کو چاول کی برآمدات میں 200فیصد اضافہ
جنوری تا جولائی چین کو برآمدات 40.93ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں
اسلام آباد(اے پی پی)چین کو پاکستان کی چاول کی برآمدات میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بڑھ کر 122.99 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز(جی اے سی سی)کے مطابق جنوری تا جولائی 2025 چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات 40.93 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 200.49 فیصد اضافے کے ساتھ 122.99 ملین ڈالر ہوگئیں۔حجم کے اعتبار سے بھی چاول کی چین کو ترسیل میں 265.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جنوری تا جولائی 2025 ، 98723 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے میں 360887 میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق چاول کی برآمدات میں مکمل اور ٹوٹے ہوئے دونوں اقسام کے چاول کی طلب میں اضافہ ہوا۔لانگ گرین رائس(ایچ ایس 1006.3020) برآمدات کا اہم حصہ رہے اور ا ن کی برآمدات 58.10 ملین ڈالر رہیں جو مجموعی چاول کی برآمدات کا 47 فیصد سے زائد ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments