فیصل بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2026میں بہترین بینک کا ایوارڈ جیت لیا

فیصل بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2026میں بہترین بینک کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ کو 11ویں پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2026 میں ایک بار پھر پاکستان کے بہترین بینک کے اعزاز سے نوازا گیا جو اسلامی بینکاری میں بینک کی قائدانہ حیثیت اور جدت، معیاری کارکردگی اور صارفین کو مرکز نگاہ رکھتے ہوئے پائیدار ترقی کے لیے اس کے عزم کا اعتراف ہے ۔

پاکستان کے صف اول کے اسلامی بینکوں میں شامل فیصل بینک کا ملک بھر میں 900 شاخوں پر مشتمل وسیع نیٹ ورک ہے ۔ یہ اعزاز بینک کی مضبوط مالیاتی کارکردگی، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور جامع، ذمہ دارانہ اور جدت پر مبنی شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی حل فراہم کرنے کی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ کسٹمر فرسٹ نقطہ نظر اور پائیدار ترقی پر توجہ نے پاکستان کے بدلتے ہوئے مالیاتی منظرنامے میں بینک کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنایا ہے ۔گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جمعہ ابول نے کہاکہ پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2026 میں فیصل بینک کا بہترین مڈ سائز بینک کا اعزاز حاصل کرنا ہم سب کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے ۔ فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے کہاکہ یہ اعزاز فیصل بینک کے اسلامی بینکاری سے متعلق مالیاتی حل کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اس کی طویل المدتی اسٹریٹجک سمت کی تصدیق کرتا ہے ۔ فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ مسلسل دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے بڑا اعزاز اور اس اعتماد کا ثبوت ہے جو ہمارے صارفین ایف بی ایل پر کرتے ہیں، جبکہ یہ ہمارے ملازمین کی محنت اور لگن کا بھی اعتراف ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...