ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5ارب ڈالر تک جا پہنچے
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایرانی نائب وزیر خارجہ نے امریکی ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات 5 ارب ڈالر روزانہ تک پہنچ چکے ہیں۔۔۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ نے ہارورڈ کینیڈی سکول کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کے براہ راست اور بالواسطہ اخراجات تقریباً 5 ارب ڈالر روزانہ ہیں۔امریکا کی جانب سے ہر روز کی جانے والی براہ راست فوجی کارروائی پر 2 ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں، جبکہ بالواسطہ اخراجات مزید 3 ارب ڈالر روزانہ بنتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا تھا کہ امریکا کو ہر روز 8 ارب ڈالر کے معاشی فوائد سے محرومی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس کا اثر عام امریکی شہریوں اور ان دیگر لوگوں پر بھی پڑتا ہے جن کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments