ایران:1ڈالر کی قیمت 20لاکھ ریال سے متجاوز، قدر میں کمی عارضی :گورنرمرکزی بینک
تہران(اے ایف پی) ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصرہمتی نے ملکی کرنسی ریال کی مسلسل گرتی قدر کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔۔۔
ریال گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد قدر کھو چکا ہے اور جنگ کے باعث پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ پیر کو بلیک مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگئی، جبکہ جنگ سے قبل یہ شرح تقریباً 17 لاکھ ریال تھی۔گورنر ہمتی نے اقتصادی مشکلات کا ذمہ دار امریکی سیاسی پروپیگنڈے کو قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments