سونا4200روپے مہنگا،چاندی مستحکم ،ڈالر کی قدرکم

سونا4200روپے مہنگا،چاندی مستحکم ،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 87ہزار 136،دس گرام 4لاکھ 17ہزار 640پرجاپہنچا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے ۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر کے اضافے سے 4646 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3601 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5700 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 7379 روپے پر مستحکم رہی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.55 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...