اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز،12ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز،12ارب خسارہ

199.84پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 176966.52پر بند ہوا 498 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ،222میں اضافہ،241کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں پیر کومحدود اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 77ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مندی کے سبب 43.39 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 12ارب 11 کروڑ 81لاکھ 35ہزار 841روپے ڈوب گئے ۔ دوسری جانب ایک موقع پر 956پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن لیورج پوزیشنز کی وجہ سے پرافٹ ٹیکنگ رحجان سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ایک موقع پر 431 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 199.84 پوائنٹس کی کمی سے 176966.52پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 26.27پوائنٹس کی کمی سے 52644.53پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 41پوائنٹس کی کمی سے 1075996پوائنٹس پربندہوا۔اسکے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 55.29 پوائنٹس کے اضافے سے 251515.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 35.45فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 93کروڑ 35لاکھ 16ہزار 751 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر498 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 222 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 241 میں کمی اور 35 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...