یوسین بولٹ کی اپنی سالگرہ پر گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش
کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک)دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اپنی 40 ویں سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے دیرینہ گرل فرینڈ کاسی بینیٹ کو شادی کی پیشکش کر دی۔۔۔
دونوں کے پہلے سے 3بچے ہیں ،جن میں 6سالہ بیٹی اولمپیا لائٹننگ اور 5سالہ جڑواں بچے تھنڈر اور سینٹ لیو شامل ہیں ۔ بولٹ نے جمیکا کے شہر کنگسٹن میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کاسی بینیٹ کو پروپوز کیا۔اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں کاسی بینیٹ کو جذباتی ہوتے اور بعد ازاں بولٹ کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ یوسین بولٹ نے اپنی منگیتر کو 5 قیراط کی ناشپاتی کی شکل کی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی پہنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments