انگلش فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس نائٹ کلب سے گرفتار

انگلش فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس نائٹ کلب سے گرفتار

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گرفتاری کی تصدیق کردی ،لارڈزٹیسٹ سے باہر

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس کو ڈربی کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیااور ہتھکڑیوں میں پولیس سٹیشن لے جایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برائیڈن کارس کو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہتھکڑیوں میں نائٹ کلب سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا، کارس کے ساتھ ان کے ڈرہم ٹیم کے ساتھی میتھیو پوٹس بھی موجود تھے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید معلومات دستیاب ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔31 سالہ برائیڈن کارس انگلینڈ کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور2025-26کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے نمایاں ترین باؤلررہے ہیں جہاں انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔انہیں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز کیلئے انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور اب انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی زیرغور نہیں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...