ہاکی ورلڈکپ : کلاسیفکیشن میچ، کیویز کا شاہینوں پر 4-2 سے غلبہ

ہاکی ورلڈکپ : کلاسیفکیشن میچ، کیویز کا شاہینوں پر 4-2 سے غلبہ

نیوزی لینڈ نے دو ہاف میں 3-0کی برتری لی ،چوتھاگول آخری ہاف میں کیا،پاکستان کے سفیان اورافرازنے تیسرے ہاف میں 1،1گول کیا پاکستان 9ویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلنے کا بھی اہل نہیں رہا اور اب 11ویں پوزیشن کیلئے 28اگست کو جنوبی افریقہ کیخلاف قسمت آزمائی کرے گا

ایمسٹلوین (سپورٹس ڈیسک )ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی ،جس کے بعد پاکستان 9ویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلنے کا بھی اہل نہیں رہا اور اب 11ویں پوزیشن کیلئے قسمت آزمائی کرے گا۔گزشتہ روز ایمسٹلوین میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ نے ایک گول کیااور دوسرے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2گول اور کرکے پاکستان کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کرلی ۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 2 گول سکور کئے اور خسارہ کم کر دیا،پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول کیا تاہم قومی ٹیم میچ برابر کرنے میں ناکام رہی اور نیوزی لینڈ نے چوتھے ہاف میں ایک اور گول کرکے 4-2سے کامیابی اپنے نام کرلی۔خیال رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ تیسری شکست ہے، قومی ٹیم اب 11ویں پوزیشن کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف 28اگست کو میچ کھیلے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر 16 سال بعد ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل 2010 کے ورلڈ کپ میں سپین کو 1-2 سے شکست دی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...