ہری پور:بچی زیادتی کے بعد قتل 15 روز بعد لاش کنویں سے برآمد
ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 15 روز قبل لاپتا ہونے والی بچی آیت نور کی لاش کنویں سے برآمد ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکی گئی تھی۔ آیت نور گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی اور لاپتا ہوگئی تھی۔ پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے کنویں سے لاش برآمد کی۔ کیس میں 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے 2 جیل جبکہ ایک پولیس تحویل میں ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم نے زیادتی کا اعتراف کیا ہے جبکہ 2 نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments