شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکے ، موٹرسائیکلیں بھی چوری

شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکے ، موٹرسائیکلیں بھی چوری

اسلام پورہ میں ضرغام ، ڈیفنس میں ثمر ،نولکھا میں ارحم ،ستوکتلہ میں انعام کولوٹاگیا نواب ٹاؤن میں ارشد ،لیاقت آباد میں رشید ،فیکٹری ایریا میں فرحان قیمتی اشیاسے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ اسلام پورہ میں ضرغام سے 4لاکھ 55 ہزار روپے اور موبا ئل فون، ڈیفنس میں ثمر سے 4لاکھ 35ہزار اور موبائل،نولکھا میں ارحم سے 4لاکھ 10ہزار اور موبائل ،نواب ٹاؤن میں ارشد سے 4لاکھ اور موبائل ،لیاقت آباد میں رشید سے 3لاکھ 70ہزار ا ور موبائل،ستوکتلہ میں انعام سے 20 ہزار اور موبائل جبکہ فیکٹری ایریا میں فرحان سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا ۔گارڈن ٹاؤن سے اختر، باغبانپورہ سے ریاض اور ٹاؤن شپ سے امداد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...