طلاق کا عمل جاری ، بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کروں گا:رجب بٹ
لاہور(شوبزڈیسک ) یوٹیوبر رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان طلاق کا عمل جاری ہے اور مصالحت کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
عون شیخ اور ایمان فاطمہ صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنا بند کریں، قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے ، میں ایمان فاطمہ کو طلاق دینے کے فیصلے پر قائم ہوں۔رجب بٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ میں اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کروں گا کیونکہ یہ میرا فرض ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments