ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور(شوبزڈیسک )سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر سے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خلع دائر کی۔انہوں نے عدالت کو موقف پیش کیا کہ ان کے شوہر، حارث کھوکھر، ایک اچھے کردار کے مالک نہیں کیونکہ وہ انہیں گالیاں دینے کے ساتھ ان پر تشدد بھی کرتے ہیں۔ عدالت میں استدعا کی گئی کہ جلد خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments