صبا قمر کی مزار پر حاضری، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
صبا قمر اپنی جاندار اداکاری اور متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کرداروں کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔گزشتہ شب اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوریز پر ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں شیئر کیں۔تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مزار پر دعا کرتے ، چراغ روشن کرتے اور مزار سے حاصل کیا گیا دھاگا کلائی پر باندھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر حقیقی ہیں یا پھر کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments