پاکستان کی چین کوسمندری خوراک کی برآمدات میں 41فیصد اضافہ

پاکستان کی چین کوسمندری خوراک کی برآمدات میں 41فیصد اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی چین کو سمندری خوراک کی برآمدات 2026 کے پہلے سات ماہ کے دوران 22 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 2025کے اسی عرصے میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 41فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

یہ اعداد و شمار چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعداد و شمار میں سامنے آئے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سمندری مصنوعات کی مختلف اقسام کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا، جن میں منجمد مچھلی، سیفالوپوڈز (آکٹوپس، اسکویڈ اور کٹل فش) اور زندہ کرسٹیشینز نمایاں رہے ۔مختلف اقسام کی منجمد مکمل مچھلی (HS 0303.8990) سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری رہی، جس سے 19,834 میٹرک ٹن کی ترسیل کے ذریعے 4کروڑ 4لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...