نوجوان نظر آنے کیلئے عامرخان اپنا وزن کم کرنے لگے
ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی اکار عامر خان نے نئی سپورٹس ڈرامہ فلم میں 25 سالہ نوجوان کا کردار نبھانے کیلئے وزن گھٹانے کے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے۔
61 سالہ عامر خان ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی فلم لکارامیں اپنی اصل عمر سے کئی دہائیاں چھوٹے نظر آنے کیلئے بڑے جسمانی چیلنج پر لگ گئے ہیں۔اس فلم کی کہانی میں عامر خان کا کردار لگان کے بھون سے بالکل مختلف ہوگا، خود کو اس روپ میں ڈھالنے کیلئے انہوں نے وزن گھٹانے کا بڑا مرحلہ شروع کیا ہے ۔عامر خان نے اس سے قبل فلم دنگل میں وزن بڑھانے اور گھٹانے پر کام کیا تھا، انہوں نے فلم گجنی اور پی کے کیلئے بھی شدید جسمانی تبدیلیاں کی تھیں اور اب انہوں نے نئی فلم میں 25سال کے لڑکے کا رول قبول کیا ہے اور ویسا نظر آنے کیلئے انہوں نے سخت ورزشوں سے وزن کم کرنا شروع کردیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments