نیہا سنگھ راٹھور نے اقلیتوں کے حق میں آوازاٹھادی، مودی حکومت پر تنقید
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے ایک تقریب میں گیت کے ذریعے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھا دی۔
نیہا سنگھ راٹھور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا جاتا ہے ، انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے ۔تقریب میں کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے اور نیہا سنگھ راٹھور ان کے ہمراہ کھڑی نظر آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments