غذائی اجناس کی درآمدات میں گزشتہ ماہ 8.12 فیصد اضافہ

غذائی اجناس کی درآمدات میں گزشتہ ماہ 8.12 فیصد اضافہ

مالیت 805.48ملین ڈالر، گزشتہ سال 11.66فیصد بڑھی، ادارہ شماریات

اسلام آباد(اے پی پی)غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 8.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 805.48 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2025 میں غذائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 744.97 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران غذائی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 60.51 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد سے زیادہ کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں غذائی مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں 11.66 فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور دوران سال پاکستان نے 9.150 ارب ڈالر کی درآمدات کی تھیں جبکہ مالی سال 2025 کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات کا حجم 8.195 ارب ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح مالی سال 2025 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سا ل 2026 کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 0.955 ارب ڈالر یعنی 11.66 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں 29.49 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...