کشمیر کی خوشحالی درست قیادت سے مشروط

 کشمیر کی خوشحالی درست قیادت سے مشروط

لاہور(سیاسی نمائندہ) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال انتہائی ذمہ داری، شعور اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

کیونکہ انتخابات صرف حکومتوں کی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل، خطے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے تعین کا اہم موقع ہوتے ہیں۔آزاد کشمیر کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں مقامی سطح پر ریونیو پیدا کرنے کے موثر ذرائع قائم کیے جائیں، جب تک آزاد کشمیر اپنی معیشت کو مضبوط نہیں بنائے گا اور اپنی آمدنی میں اضافہ نہیں کرے گا، اس وقت تک ترقی کے بڑے منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے خواب کو عملی شکل دینا ممکن نہیں ہوگا۔ آزاد کشمیر میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی درست قیادت سے مشروط ہے ۔ انتخابات ہر پانچ سال بعد عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیتے ہیں، اس لیے ووٹ ڈالتے وقت ذاتی وابستگیوں یا وقتی نعروں کے بجائے اپنے بچوں کے روشن مستقبل، اپنے علاقے کی ترقی، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کے بہتر کل کو مدنظر رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...