خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ، فیصل کنڈی

 خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ  آپریشنز ناگزیر ، فیصل کنڈی

پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ٹانک کی مانجھی خیل چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔

 اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کا منہ توڑ جواب دینے والے غازی پوری قوم کا فخر ہیں۔ گورنر نے شہداء کے ورثاء اور حملے میں زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی بہادری و شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔گورنر نے کہا کہ افغانستان میں عالمی طاقتوں کی جانب سے چھوڑا گیا اسلحہ اکثر پاکستان کے خلاف استعمال ہوتا ہے جس کا پہلا نشانہ خیبرپختونخوا بنتا ہے ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پورے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔ اس سلسلے میں وہ جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بھی بات کریں گے ۔ علاوہ ازیں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...