پی ٹی آئی کی سیاست دفن،5اگست بھی دیکھ لیں گے :راناتنویر
مریدکے (این این آئی)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے پی ٹی آئی بہت تحریکیں چلا چکی پانچ اگست بھی دیکھ لیں گے ،عوام ان کی سیاست دفن کر چکے ہیں۔
پاکستان آج جن پریشانیوں کا شکار ہے بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے ،بانی پی ٹی آئی کے چھوڑے دہشتگرد بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی کررہے ہیں ،بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بھی اس میں شامل ہے ۔ مولانا فضل الرحمن سے متعلق اتنا کہوں گا کہ ان کی اپنی سیاست اوراپنا بیانیہ ہے ،مولانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں ،انہوں نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی ،حکومت بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا رہی جس سے سیاسی مسائل بڑھیں ۔ پاکستان امن کے مشن سے ایک دن بھی پیچھے نہیں ہٹا اور آپ دیکھیں گے بہت جلد ایران امریکا جنگ ختم ہوجائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments