پاکستان پوسٹ خسارہ کم کرنے کیلئے تجارتی پلان کی منظوری نہ ہوسکی
وزارتِ مواصلات نے بزنس پلان کی منظوری نہ دی ، نئی حکمت عملی تیار کرنیکی ہدایت محکمے کی تنظیم نو آپریشنل منصوبے کو بہتر کرنے کیلئے کنسلٹنسی خدمات حاصل کی جائینگی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم کرنے کیلئے بنائے گئے تجارتی پلان کی منظوری نہ ہو سکی ، پاکستان پوسٹ ایک سال سے ز ائد عرصہ گزرنے کے باوجود سالانہ 10 ارب خسارہ ختم کرنے کیلئے جامع تجارتی پلان تیار نہیں کر سکا ، بلاآخر تجارتی پلان تیار کیلئے لاکھوں بجٹ پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،محکمے کی تنظیم نو آپریشنل منصوبے کو بہتر کرنے کے لئے کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنے کیلئے پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی ، تاہم وزارت مواصلات نے مذکورہ تجارتی پلان منظور نہیں کیا ، وزارت مواصلات کی جانب سے نیا تجارتی پلان بنانے ہدایت کے بعد پاکستان پوسٹ آفس نے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان پوسٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے مالی سال 227 -2026 کے لئے تجارتی پلان تیار کرنے کے لئے کنسلٹنٹ منصوبے کے لیے فنڈز مختص کئے ہیں ، منتخب کنسلٹنٹ کو "پاکستان پوسٹ کے لئے بزنس ٹرانسفارمیشن اینڈ آپٹیمائزیشن پلان" تیار کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی ،ابتدائی مرحلے میں ملکی و غیر ملکی کنسلٹنگ فرموں اور ماہرین سے پری کوالیفکیشن درخواستیں طلب جائیں گی ، جس کے بعد شارٹ لسٹ کمپنیوں و امیدواروں کو باقاعدہ درخواست برائے تجاویز (RFP) جمع کرانے کی دعوت دی جائے گی، جس کے بعد کامیاب امیدوار کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments