قانون کا غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی:چیف جسٹس

قانون کا غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی:چیف جسٹس

عدالت میں ملزمان کی حاضری لازمی، عدم پیشی پر ضمانت منسوخی کا اختیار:یحییٰ آفریدی پرویز الٰہی، محمد خان کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلیں نمٹا دیں، دو ہفتوں میں سماعت کی ہدایت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں نمٹا دیں اور قرار دیا کہ اگر  ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہوں تو ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق ضمانت خارج کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان 18 مرتبہ سماعت ملتوی کرا چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش کیوں نہیں ہو رہے۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے پراسیکیوٹر کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا یہ حقائق کے برعکس ہے ۔ پرویز الٰہی ایک سال تک جیل میں رہے جبکہ ابھی تک چارج فریم ہوا اور نہ ہی کوئی گواہ یا شواہد پیش کیے گئے ۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ شواہد پیش کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری، ملزمان کی عدالت میں حاضری لازمی اور قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ دو ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...