قیصر نذیر ساہی وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب

قیصر نذیر ساہی وائس چیئرمین  پنجاب بار کونسل منتخب

لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل جنرل ہاؤس اجلاس کا انعقاد ہوا،تینوں نشستوں پرانڈیپینڈنٹ گروپ کے نامزد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

قیصر نذیر ساہی وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ،محمد ارشد ہنجرا چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی اور عظمت اسلام چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی منتخب ہوگئے ، موجودہ وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ کی چھ ماہ کی آئینی مدت یکم اگست کو مکمل ہو چکی ہے جبکہ موجودہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت بھی اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...