کتے کے کاٹنے سے ریبیز میں مبتلا مریض دوران ِعلاج چل بسا

 کتے کے کاٹنے سے ریبیز میں مبتلا مریض دوران ِعلاج چل بسا

پتوکی کے 51سالہ فرید کوچہرے پر کاٹنے پردوروزقبل میو ہسپتال داخل کیاگیاتھا مہینے میں ریبیز سے تیسری ہلاکت ، آوارہ کتے بڑھنے ،ویکسین نہ ملنے پر کیسز میں اضافہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )میو ہسپتال لاہور میں کتے کے کاٹنے سے ریبیز میں مبتلا 51 سالہ مریض علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فرید اللہ کے ریبیز وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ تحصیل پتوکی کے رہائشی فرید کو ریبیز کی علامات کے ساتھ دو روز قبل میو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کو چہرے پر کتے نے کاٹا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرید کو چوتھی منزل پر آئسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

میو ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریبیز سے یہاں یہ تیسری ہلاکت ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ریبیز مہلک وائرل بیماری ہے اور کتے کے کاٹنے پر بروقت ویکسین اور علاج جان بچانے کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ ماہرین کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسی نیشن کی سہولیات تک رسائی نہ ہونے پرریبیز کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی جانور کے کاٹنے پر فوراً زخم کو صابن اور پانی سے دھو کر قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...