جولائی میں تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافہ

جولائی میں تجارتی خسارہ 3.94 ارب  ڈالر، سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد (مدثر علی رانا) رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران 3.94 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی 2025 کی نسبت جولائی 2026 میں تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق جولائی 2025 کی نسبت جولائی 2026 میں برآمدات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں تقریباً 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2026 کی نسبت جولائی 2026 میں برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہواجبکہ درآمدات جون کی سطح پر مستحکم رہیں۔گزشتہ ماہ برآمدات 2.93 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 6.88 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔ جون 2026 کی نسبت جولائی میں برآمدات میں 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ جون میں درآمدات 6.89 ارب ڈالر تھیں جن میں جولائی کے دوران تقریباً 1 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات 2.93 ارب ڈالر اور درآمدات 6.88 ارب ڈالر رہنے سے تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جون 2026 کی نسبت 15 فیصد کم رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...