آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم ایونٹ، پاکستان امریکاپرحاوی
آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم ایونٹ، پاکستان امریکاپرحاوی اعصام الحق اور عقیل سنگلز میں فاتح ،شہریار اور ہادی حسین ڈبلز میں کامیاب
لزبن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے شہر لزبن میں ہونیوالی مردوں کی 45 سال سے زائد عمر کی آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی مہم کا عمدہ انداز میں آغاز کر دیا اور امریکا کو 0-3 سے شکست دے دی۔ایونٹ میں 30 ملکوں کے 300 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہیں، سنگلز اور ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کو تجربے کار اور مہارت کے حامل کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے پہلے میچ میں ووجٹیک بریٹیک کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی۔دوسرے سنگلز میں پاکستان کے ٹاپ رینک کھلاڑی عقیل خان اور جان چیسورتھ کے درمیان دلچسپ اور سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں عقیل خان نے 2-6، 6-1، 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کی مجموعی فتح کو یقینی بنایا۔ڈبلز کا مقابلہ بھی انتہائی سنسنی خیز رہا، جہاں پاکستان کے شہریار سلامت اور ہادی حسین نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور جیون ویسٹ اور گیلرمو کوسن کو 6-1، 1-6 اور فیصلہ کن ٹائی بریک میں 6-10 سے شکست دے کر ٹیم کی 0-3 کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments