پاکستان 8 وکٹوں سے فاتح، ویسٹ انڈیز کیساتھ ٹیسٹ سیریز برابر
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پورٹ آف سپین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 117رنز پر آل آؤٹ،زخمی کنگ نے بیٹنگ نہیں کی ،علی عثمان اورساجدخان کی چارچاروکٹیں پاکستان نے 75رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بابراعظم 24رنزبناکر ناٹ آؤٹ ،پہلی اننگزکے سنچری میکر عبداللہ شفیق مردمیدان قرار پائے
پورٹ آف سپین (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ پورٹ آف سپین میں کھیلنے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یوں پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 75 رنز کا ہدف ملا تھا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی عبداللہ شفیق ناٹ آؤٹ رہے ، انہوں نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم بھی ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے بھی 24 رنز بنائے ۔ اذان اویس 18 اور امام الحق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اورپوری ٹیم 47 اوور کھیل کر 117 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی۔ ایک بیٹر برینڈن کنگ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کیلئے نہ آئے ، سپنرز علی عثمان اور ساجد خان نے چار، چار ، فاسٹ باؤلر محمد علی نے ایک وکٹ لی ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں مردمیدان عبداللہ شفیق کے ناقابلِ شکست 160، بابر اعظم کے 88 اوراذان اویس کے 55 رنز کے بدولت 387 رنز بنائے اور 43 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments