ڈولفن کئی دن تک مُردہ بچے کو ساتھ اٹھائے پھرتی رہی
سڈنی (نیٹ نیوز)مغربی آسٹریلیا میں ایک مادہ بوٹل نوز ڈولفن کی اپنے مُردہ بچے کو کئی دن تک پانی میں ساتھ اٹھائے رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
مغربی آسٹریلیا کے لیسچینالٹ ایسچوری میں محققین نے مادہ ڈولفن ’’فریگل‘‘ کو اپنے قریباً دو ہفتے کے مردہ بچے کو کئی دن تک پانی میں اپنی ناک اور جسم کی مدد سے سنبھالے ہوئے دیکھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ فریگل اس سے پہلے بھی اپنے آخری چار بچوں سے محروم ہو چکی ہے ۔بچے کی موت کے بعد بھی فریگل نے اسے چھ دن تک اپنے ساتھ اٹھائے رکھا جبکہ اس دوران دوسرے ڈولفن بھی اس کے قریب رہتے اور اس کے ساتھ تیرتے دکھائی دئیے ۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈولفن میں ایسا رویہ دیکھا گیا ہو۔ سائنسی مشاہدات کے مطابق مادہ ڈولفن اپنے مردہ بچے کو گھنٹوں یا کئی دن تک اپنے ساتھ رکھ سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments