چمن اور لکی مروت میں دستی بم حملوں میں 3افراد جاں بحق
بہرام خیل میں گھر میں بم پھٹا، رشید ، بھابی،کمسن بھتیجا جاں بحق،3زخمی قومی شاہراہ کی تعمیر پر مامور مزدوروں پر حملے میں ایک مزدور جاں بحق ،4زخمی
چمن ،لکی مروت (این این آئی)بلوچستان کے ضلع چمن اور خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں الگ الگ دستی بم حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں ایک گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے رشید نامی شخص، اس کی بھابی اور کمسن بھتیجا جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر مامور مزدوروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے کے وقت مزدور سو رہے تھے کہ ان پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 4 دیگر زخمی ہوگئے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments