عید میلاد النبیؐ 26 اگست بدھ کو ہونے کا امکان
لاہور(آئی این پی)محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
جب کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے چاند کی رویت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments