حج سکیم 2027 کیلئے صرف ایک بینک درخواستیں وصول کریگا

حج سکیم 2027 کیلئے صرف ایک بینک درخواستیں وصول کریگا

ادائیگیاں صرف حبیب بینک کے ذریعے ہونگی، معاہدے پرجلد دستخط ہونگے 1 لاکھ 79ہزار720عازمین فریضہ حج ادا کرینگے ،درخواست وصولی شیڈول جلد

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)آئندہ سال سرکاری و نجی حج سکیم 2027میں اہم انتظامی تبدیلی کے تحت اب 16 بینکوں کے بجائے صرف ایک بینک کے درخواستیں وصول کرنے کا امکان ہے اور اس ضمن میں تمام تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق آن لائن اور برانچ دونوں ادائیگیاں صرف حبیب بینک کے ذریعے ہوں گی، حبیب بینک کی برانچز اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے درخواستیں اور اخراجات جمع کرائے جا سکیں گے۔

سرکاری و نجی سکیم کے تمام مالی معاملات بینک کے سپرد کئے جائیں گے، اس ضمن میں وزارت مذہبی امور اور حبیب بینک میں جلد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے ۔ سرکاری حج سکیم میں 16 بینکوں نے حصہ لیا۔ حبیب بینک کا انتخاب وسیع برانچ نیٹ ورک اور سہولیات کی بنیاد پر کیا گیا،پاکستان کے کوٹہ پر ایک لاکھ 79 ہزار 720 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ،سرکاری حج سکیم 60 فیصد کوٹہ کے تحت ایک لاکھ،7 ہزار 832 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ،نجی سکیم 40 فیصد کوٹہ کے تحت 71ہزار 888 عازمین حجاز مقدس جائیں گے ،حج 2027 کے درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...