آزاد کشمیر الیکشن ، 21 کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر الیکشن ، 21 کامیاب  امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے 21 امیدواروں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ان میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کے منتخب ارکان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 25 نیلم ویلی 1سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی 2سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفرآباد 1سے نورین عارف، ایل اے 28 مظفرآباد 2 سے سید بازل علی نقوی، ایل اے 29 مظفرآباد 3 سے سردار مختار عباسی ، ایل اے 30 مظفرآباد 4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 مظفرآباد 5 سے ثاقب مجید راجا، ایل اے 32 مظفرآباد 6 سے راجہ فاروق حیدر اور ایل اے 33 مظفرآباد 7سے دیوان علی خان چغتائی کامیاب قرار پائے ۔پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر ایل اے 34 جموں1سے ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 جموں 2سے چودھری محمد اسماعیل، ایل اے 36 جموں3سے محمد احسن رضا، ایل اے 37 جموں 4سے مریم جاوید، ایل اے 38 جموں5سے ذیشان علی، ایل اے 39 جموں 6سے راجا محمد صدیق، ایل اے 40 کشمیر ویلی1سے عامر عبدالغفار، ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ، ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 کشمیر ویلی4سے محمد یاسین لون، ایل اے 44 کشمیر ویلی5سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان کو کامیاب قرار دیا گیا۔ دو مراحل پر مشتمل عام انتخابات کے غیرحتمی مجموعی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 24 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...