عمران خان کوفوری طورپرہسپتال منتقل کیاجائے :علیمہ خان

عمران خان کوفوری طورپرہسپتال  منتقل کیاجائے :علیمہ خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج کروایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ فروری سے مسلسل مطالبہ کر رہی ہیں کہ عمران خان کو علاج اور مناسب طبی سہولیات تک رسائی دی جائے ، عمران خان کے خاندان،ڈاکٹروں اور وکلا کو گزشتہ سات ماہ سے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، پہلے ہمارا درد سمجھیں، جب آپ کے گھر میں آپ کی ماں یا بھائی بیمار ہوں تو بتائیں، آپ کی پہلی ترجیح کیا ہوگی؟ عمران خان کو فیملی اور وکلا کی موجودگی میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے جہاں ماہر و بہترین ڈاکٹروں سے ان کا مکمل طبی معائنہ کروایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...