بلوچستان :گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی منصوبے مکمل
دکی، قلعہ سیف اللہ ، سبی میں 3800ایکڑ زمین قابلِ کاشت، 144شمسی ٹیوب ویل نصب
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) گرین پاکستا ن انیشیٹو (جی پی آئی) کے تحت بلوچستان میں زرعی ترقی اور مقامی زمینداروں کی خوشحالی کے لیے اہم منصوبے مکمل کرلیے گئے ۔فیز ون کے تحت دکی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں 3 ہزار 800 ایکڑ زمین قابلِ کاشت بنا کر 144 شمسی ٹیوب ویل نصب کیے گئے۔ فیز ٹو کے تحت کوہلو، بارکھان، چمن، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، مستونگ، کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں 8 ہزار 481 ایکڑ زمین قابلِ کاشت بنائی گئی۔فیز ون اور فیز ٹو کے تحت مجموعی طور پر ہزاروں ایکڑ اراضی قابلِ کاشت بنائی گئی جس سے 288 زمیندار مستفید ہوئے ۔ ان زمینوں پر گندم، کپاس اور باغات کی کاشت سے مقامی روزگار، زرعی پیداوار اور معاشی خودکفالت کو فروغ مل رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments