سکیورٹی خطرات کے سبب خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے پانچ جنوبی اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان اپر، شمالی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔۔۔
ان اضلاع کے عوام کو صبح چھ سے شام سات بجے تک نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جنوبی اضلاع میں گزشتہ کچھ ماہ سے امن و امان کی صورت حال خراب ہے ،پولیس و سکیورٹی فورسز پرحملے بھی کئے گئے ہیں، ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے کسی بھی فرد یا گاڑی کو متعلقہ شاہراہوں پر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، چھوٹی بڑی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی تاہم ایمرجنسی خدمات دینے والی گاڑیاں جیسے ایمبولینس یا فائر بریگیڈ کو اس کرفیو سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments