پنجگور:فتنہ الہندو ستان کے سرغنہ سمیت 5دہشتگرد ہلاک

پنجگور:فتنہ الہندو ستان کے سرغنہ سمیت 5دہشتگرد ہلاک

ردالفتنہ 3کے تحت سرکینی اور چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے

راولپنڈی،پنجگور ،کوئٹہ(خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ردُالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ہلاک دہشت گرد تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، قوم کے بہادر سپوت بلوچستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...