شاد محمد ایف بی آر ممبر لیگل ریفارمز، ماجد محسن اوگرا میں تعینات

شاد محمد ایف بی آر ممبر لیگل  ریفارمز، ماجد محسن اوگرا میں تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے مختلف سروس گروپس کے افسران کے تبادلوں، تقرریوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پولیس سروس کے بی ایس 18 کے افسر نثار احمد کو حکومت خیبر پختونخوا سے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ماتحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) میں تعینات کردیا گیا۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر شاد محمد کو دو سال کے کنٹریکٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ممبر لیگل ریفارمز (بی ایس 21) مقرر کیا گیا ہے ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ماجد محسن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر کابینہ ڈویژن کے ماتحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سپرد کردی گئی ہیں۔

وزارت قومی صحت کے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر عدنان شعیب کو واپس آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھیج دیا گیا ہے ۔سیکرٹریٹ گروپ کی گریڈ 20 کی افسر خالدہ بشیر کی میرین ٹائم افیئرز ڈویژن میں بطور جوائنٹ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ۔سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر نیاز محمد خان جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کا تبادلہ کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انفارمیشن گروپ کی گریڈ 17 کی افسر اللہ رکھی جو وزارت قانون میں ڈیپوٹیشن پر بطور سیکشن افسر تعینات تھیں کو واپس وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن بھیج دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...