صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا آج اجلاس، وزیراعلیٰ صدارت کرینگے

صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا آج اجلاس، وزیراعلیٰ صدارت کرینگے

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اہم اجلاس آج منگل کوہوگا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کرینگے ۔

 اجلاس میں مختلف صوبائی محکموں کے افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقیوں کے معاملات زیر غور آئیں گے ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں زراعت، کالج ایجوکیشن، ثقافت و سیاحت، ماحولیات، توانائی، جنگلات و جنگلی حیات، صحت، آبپاشی، بلدیات و ہاؤسنگ، لائیو اسٹاک و فشریز، پاپولیشن ویلفیئر، سوشل ویلفیئر، اسکول ایجوکیشن، یونیورسٹیز و بورڈز اور ورکس اینڈ سروسز سمیت مختلف محکموں میں گریڈ 20 کی اسامیوں پر ترقیوں کے معاملات شامل ہیں۔ایجنڈے کے مطابق محکمہ صحت میں پروفیسر ریڈیالوجی، پروفیسر ڈینٹسٹری، سینئر میڈیکل آفیسر، سینئر وومن میڈیکل آفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر اور مختلف طبی شعبوں کے ماہرین کی ترقیوں کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے ، جن میں بعض عدالتی مقدمات سے متعلق کیسز بھی شامل ہیں۔ اسی طرح زراعت کے شعبے میں ڈائریکٹر جنرل، کاٹن کمشنر، چیف سائنٹسٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، کالج ایجوکیشن میں پروفیسر، جبکہ ثقافت، ماحولیات اور توانائی کے محکموں میں ڈائریکٹر جنرل و ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی ترقیوں کے معاملات ایجنڈے کا حصہ ہیں۔لائیو اسٹاک و فشریز، پاپولیشن ویلفیئر اور سوشل ویلفیئر میں بھی گریڈ 20 کی اہم انتظامی پوسٹوں پر ترقیوں، جبکہ اسکول ایجوکیشن میں پرنسپل، پروفیسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سینئر پرنسپل کے کیسز پر غور کیا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...