بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی : گرپتونت سنگھ
بھاری قرضوں کے باعث بھارت میں 18ہزار سکھ کاشتکاروں نے خودکشی کی خالصتان کے قیام کیلئے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم :رہنما سکھ فار جسٹس وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان عالمی سٹیج پر اہم کردار ادا کر رہا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں قائم خالصتان نواز تنظیم سکھ فار جسٹس کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی کے دور میں بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ کے ایم ایس کے مطابق لاہور پریس کلب میں وڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس کے دوران گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کاشتکاروں نے خودکشی کی ہے ۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ وہ ووٹوں سے تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں، خالصتان کے قیام کے لیے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا ۔سکھ فار جسٹس کے بانی رہنما نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے اور اس وقت عالمی سٹیج پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments