خالصتان بننے تک بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور مناتے رہینگے : گوپال سنگھ

خالصتان بننے تک بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور مناتے رہینگے : گوپال سنگھ

ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب کی سکھ برادری نے بھارت کا یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت 10 لاکھ سے زائد پنجابیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، تقسیم ہند کے دوران سکھ برادری کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ بھارت میں سکھوں کو ان کے حقوق اور انصاف نہیں مل سکا، اسی لیے دنیا بھر کے سکھ ہر سال 15 اگست کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔جب تک سکھوں کا آزاد ملک خالصتان قائم نہیں ہوتا،سکھ برادری بھارت کے یوم آزادی کو اسی طرح یوم سیاہ کے طور پر مناتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...