پاکستان کی 724 امدادی ٹرک افغانستان بھیجنے کی اجازت
ٹرک افغانستان پہنچ گئے ،پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں:اقوام متحدہ ضرورتمند افراد تک امداد پہنچانے میں کردار ادا کرکے خوشی ہوئی:اسحاق ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اہم انسانی امدادی کوشش میں سہولت فراہم کرنے اور افغانستان میں ضرورت مند افراد تک امداد پہنچانے میں کردار ادا کرکے خوشی ہوئی۔پاکستان نے شمال مغربی سرحد پر طورخم بارڈسے 700 سے زائد ٹرکوں کو انسانی امداد افغانستان لے جانے کی اجازت دی حالانکہ اس نے اکتوبر 2025 سے افغانستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر رکھی ہیں، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان متعدد مہلک جھڑپوں اور سکیورٹی کشیدگی میں اضافے کے بعد کیا گیا۔
سرحد کی بندش سے کراچی کے ذریعے افغان ٹرانزٹ کارگو کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 724 ٹرکوں پر مشتمل انسانی امدادی سامان طورخم کے راستے افغانستان پہنچ چکا ہے، جس سے ان خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی جنہیں اسکی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ اور ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر یحیی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ پاکستانی حکومت اور ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انسانی امداد کی ترسیل کا راستہ کھلا رکھنے میں کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments