تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 5.580، منگلا میں 4.977 ملین ایکڑ فٹ

 تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 5.580، منگلا میں 4.977 ملین ایکڑ فٹ

جناح بیراج میں پانی کی آمد 3لاکھ 71ہزار اور اخراج 3لاکھ 63ہزار کیوسک دریا ئے سندھ میں آمد 2لاکھ 64ہزار 300، اخراج 2لاکھ 63ہزار 700 کیوسک ریکارڈ

  اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا ترجمان کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 63 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31ہزار 500 کیوسک اور اخراج 31 ہزار500 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 71 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 63 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 26 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 18 ہزار 100 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 24 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 6 ہزار 100 کیوسک ، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.30 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.977 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...