کوہاٹ ، گھر پر بارودی گولہ گرنے سے ایک خاندان کے 6افراد زخمی
کوہاٹ (این این آئی)قبائلی ضلع کرم کے پہاڑی علاقے سرہ غوڑگہ میں ایک گھر پر مبینہ طور پر بارودی گولہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طبی امداد کے لیے بی ایچ یو مندوری منتقل کیا۔ زخمیوں میں 4خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔زخمیوں کی شناخت ایاز، اس کی اہلیہ گل ، والدہ ، بھابی اور دو بھتیجیوں یسرہ اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے ۔ مقامی قومی مشر ملک حاجی کریم نے کہا کہ گزشتہ شام سرہ غوڑگہ کے علاقہ میں ایک گھرپر ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ، بعد ازاں شدید زخمی ایاز کو پشاور منتقل کر دیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments